اسرائیلی حکومت کی نابودی کا مطلب یہودیوں کی نابودی نہیں ہے
2550
M.U.H
21/05/2020
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: ہمارا یہودیوں سے کوئي کام نہیں ہے۔ اسرائيلی حکومت کی نابودی کا مطلب یہ ہے کہ فلسطینی عوام نیتن یاہو جیسے بد معاشوں اورشرپسندوں کو باہر کریں اور اسرائیل کی نابودی اس معنی میں محقق ہوجائےگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ٹوئيٹر پر یوم قدس کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا ہے ، جس میں کہا گيا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: ہمارا یہودیوں سے کوئي کام نہیں ہے اسرائيلی حکومت کی نابودی کا مطلب یہ ہے کہ فلسطینی عوام نیتن یاہو جیسے بد معاشوں اورشرپسندوں کو باہر کریں اور اسرائیل کی نابودی اس معنی میں محقق ہوجائےگی۔
فلسطینی مسلمان، عیسائی اور یہودی ملکر اپنی حکومت تشکیل دیں اور نیتن یاہو جیسے شرپسند اغیار کو فلسطین سے باہر نکال دیں ۔ اسرائیل کی نابودی اس معنی میں محقق ہوجائےگی۔
رہبر معظم کے دفتر کے ایک اور بیان کے مطابق فلسطین میں رفرینڈم فلسطینی مسئلہ کا ایک بنیادی ، جمہوری اور اساسی حل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے اس مؤقف کو اقوام متحدہ میں ثبت کروا رکھا ہے یہ ایران کا اپنا مؤقف ہے ۔ فلسطینی اپنی حکومت اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں جن میں مسلمان ، عیسائی اور یہودی شامل ہیں۔ اورفلسطین میں دیگر ممالک سے لاکر بسائے گئے صہیونیوں کو اپنے ممالک بھیجا جائے اور آوارہ وطن فلسطینیوں کو اپنے وطن میں بسایا جائے۔