آیت اللہ سیستانی نے اسرائیلی کمپنیوں کے پراڈکٹس کو ناجائز قرار دیا
4203
M.U.H
17/10/2020
عالم تشیع کے ایک اہم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اسرائیلی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی کمپنیوں کی مصنوعات کی خرید و فروخت کو ناجائز قرار دے دیا ہے۔
نیوزایجنسی ارنا نے عراقی ٹیلی ویژن چینل الفرات کے حوالے سے بتایا ہے کہ بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے یہ حکم اس سوال کے جواب میں دیا ہے جس میں پوچھا گیا تھا کہ" کیا ایسی سپرمارکیٹوں سے خرید و فروخت جائز ہے جن کے منافع کا ایک حصہ اسرائیل کے حمایت کے لئے مختص کیا جاتا ہے۔"
آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اس سوال کے جواب میں فرمایا کہ "اسرائیلی مصنوعات اور ایسی کمپنیوں کی پیداوار کی خرید و فروخت جن کے بارے میں یقین ہے کہ وہ موثر طور پر اسرائیل کی حمات کرتی ہیں، جائز نہیں۔"