عالمی اسلامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔
آیت اللہ تسخیری تہران میں 27 مہر 1323 شمسی میں پیدا ہوئے۔ آیت اللہ تسخیری نے سن 1374 ہجری شمسی میں سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی کو تاسیس کیا اور اس طرح انھوں نے غیر ملکی سطح پر ایک ادارے کے ذریعہ ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انھیں 1380 شمسی میں عالمی تقریب مذاہب اسلامی ادارے کا سکریٹری جنرل مقرر کیا۔ آیت اللہ تسخیری نے مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ اللہ تعالی ، مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔