سامراج قوتیں ایرانی قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئیں: آیت اللہ خامنہ ای
2996
M.U.H
28/11/2019
سپریم لیڈر ایران نے فرمایا ہے کہ حالیہ بدامنی کے واقعات کے بعد ایرانی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ دلیر اور عظیم لوگ ہیں جنہوں نے عالمی سامراج قوتوں کو پیچھے ہٹنے پر بھی مجبور کردیا.
ان خیالات کااظہار آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز تہران میں رضاکار فورس بسیج کے سنیئر کمانڈرز اور رضاکار اہلکاروں کے ساتھ ایک ملاقات کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید فرمایا ہے کہ ایرانیوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ بہادر اور عظیم قوم ہیں۔
قائد انقلاب نے وطن عزیز ایران میں حالیہ بعض بدامنی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بعض ملک دشمن عناصر نے بڑے پیمانے پر رقوم کیں تا کہ کچھ شرپسندوں سے مل کر ملک میں افراتفری پھیلائیں، جبکہ ایرانی عوام نے یکجاں ہر کر اس خطرناک شیطانی سازش کو خاک میں ملادیا.
انہوں نے مزید فرمایا کہ میں آج اس موقع پر ایران کی دلیر اور عظظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے حالیہ دنوں میں تاریخ رقم کردی.
انہوں نے فرمایا کہ ہمارے اصل دشمن عالمی سامراج ہیں، جو ٹی وی کے پیچھے بیٹھ کر ایرانیوں کی بہادری اور شیطانی سازشوں کے سامنے قومی یکجہتی کو دیکھتے رہ گئے. ہماری قوم نے دشمنوں منہ پر طمانچہ مارا اور انھیں ایک بار پھر پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا.
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ بسیج جیسی جان فشاں اور نہ ڈر رضاکار فورس کی دنیا میں مثال نہیں. بسیج کی سوچ جعلی یا کہیں سے استعمال شدہ نہیں بلکہ ان کے تمام اقدامات انقلابی اور اسلامی افکار کی بنیاد پر ہیں.