ایرانی مسلح افواج بلا کسی تعطل کے دشمنوں کا جواب دیں گی: جنرل باقری
2987
M.U.H
03/06/2018
ایرانی سپہ سالار نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وطن عزیز کی مسلح افواج دشمنوں کی جانب سے ممکنہ خطرات اور دراندازی کو کسی تعطل کے بغیر دندان شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
یہ بات مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل 'محمد باقری' نے ہفتہ کے روز بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی 29ویں برسی، عالمی یوم القدس اور 15 خرداد کے واقعے کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے عالمی منظر میں ایک نئی طاقت کے طور پر ابھرا. ایران کے انقلابی جوان اور بہار افواج دشمنوں کے ممکنہ خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کے لئےہر دم آمادہ ہیں۔
جنرل باقری نے کہا کہ امام خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب کو فتح حاصل ہوگئی اور اس کی بدولت ایران میں 2500 سال موجود جابر شہنشاہی نظام کو تختہ پلٹ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج بشمول آرمی، پاسداران انقلاب، رضاکار فوس (بسیج)، پولیس اور محکہ دفاع کے غیرتمند جوان انقلاب کے بانی کے مشن پر چلتے ہوئے اور شہدا کے خون کی پاسداری کرتے ہوئے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر لمحہ بیدار ہیں۔
ایرانی سپہ سالار نے کہا کہ امریکی سازشیں آئے روز بے نقاب ہورہی ہیں. امریکہ کو مشرق وسطی سمیت دنیا بھر میں شرمناک شکست ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کو آزادی اور ناجائز صہیونی ریاست کو حتمی شکست ملے گی اور یہ بات نوشتہ دیوار ہے کہ القدس، فلسطین کا دارالحکومت بن کے رہے گا۔