ڈھاکہ: بنگلادیش میں دس ہزار سے زیادہ لوگوں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی جامع مسجد کے سامنے جمع مظاہرین نے اللہ اکبر اور میانمار حکومت مردہ آباد جیسے نعرے لگائے۔اس موقع پر پولیس نے شہر ڈھاکا خاص طور سے میانمار کے سفارت خانے کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
بنگلادیشن کی ایک امدادی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ روہنگیا پناہ گزیں، دوائیں، کھانے پینے کے سامان اور رہنے کے لئے کوئی ٹھکانہ نہ ہونے کے باعث موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پچیس اگست سے شروع ہونے والے تشدد کی نئی لہر کے بعد اب تک چارلاکھ دس ہزار سے زیادہ پناہ گزیں، بنگلادیش پہنچ چکے ہیں جبکہ چھے ہزار سے زیادہ مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔