یمن پر جارحیت میں امریکہ اور برطانیہ کی پارٹنرشپ شرمناک ہے: ایران
2635
M.U.H
18/04/2018
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ یمن میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سعودی عرب کی جارحیت ہے اور اس بحران میں امریکہ اور برطانوی شراکت داری شرمناک ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی بحران میں امریکہ اور برطانیہ ملوث ہیں جو نہایت شرمناک ہے جبکہ یہ ممالک دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے مکروہ اقدامات کو چھپانا چاہتے ہیں۔
بیان کے مطابق، امریکہ اور برطانوی مندوبین نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کی نشست میں ایک بار پھر ایران کے خلاف من گھڑت الزامات کو دہرایا جس کا اصل مقصد یمن کی خستہ حالت پر پردہ ڈالنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایسی منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے سعودی عرب اور اس کے جنگی رویہ رکھنے والے اتحادی دنیا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے ذمے دار ہیں. یہ ممالک شرمناک اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے یمن میں جاری بحران کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مزید کہا کہ امریکہ اور برطانیہ یمن میں خونی تجارت میں ملوث ہیں. امریکہ سعودیوں کے جنگی طیاروں کے لئے بم فراہم کرنے کے ساتھ آج سے غیرانسانی جنگ کی توسیع میں بھی براہ راست کردار ادا کررہا ہے۔