ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے امریکہ، ناجائز صیونی ریاست اور سعودیوں کا گٹھ جوڑ خطے اور دنیا کے ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اکسانا ہے۔
یہ بات آیت اللہ 'محمد علی موحدی کرمانی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے امریکہ کو دنیا میں سب بڑا مجرم اور سامراج قوتوں کا سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، صہیونی اور سعودیوں کا مقصد خطی ممالک اور دنیا کو ایران کے خلاف مشتعل کرنا ہے۔
تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ ان شیطانی عناصر کو یہ علم نہیں کہ اللہ رب العزت کے فضل سے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران ایک ایسا نور ہے جس کی روشنی تا ابد رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری ایران کے خلاف سازش اور غصے کو قبر میں لے جائیں گے۔
آیت اللہ موحد کرمانی نے امریکہ میں گزشتہ دنوں بین الاقوامی تیراندازی کے مقابلوں میں ایران شہر کرمان سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ نوجوان کی جانب سے طلائی تمغہ جیتنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ سید ابوالفضل حسینی نے اپنے طلائی تمگے کو مجاہد اسلام میجر جنرل قاسم سلیمانی اور چہلم امام حسین (ع) میں شرکت کرنے والے زائرین کا نام کیا جس کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تہران کے امام جمعہ نے مسافربردار طیارے حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد اور عملے کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اس المناک واقعے پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے تہران میں گزشتہ دنوں ہنگامہ آرائی اور پبلک مقامات پر شرپسندوں کی جانب سے دھوا بولنے کی مذمت کرتے ہوئے عدالت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ہنگامی آرائی، قتل و غارت میں ملوث مجرموں اور شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔