امریکی جنگی طیارے کا ایرانی ڈرون نے پیچھا کر کے امریکیوں کے دلوں کی دھڑکنیں روک دیں
امریکی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا ایک ڈرون امریکی جنگی طیارے ایف-18 کے 31 میٹر فاصلے تک آ گیا تھا۔ امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکہ کا جنگی طیارہ ایف 18 جو بحری بیڑے پر اترنے جا رہا تھا، ایک ایرانی ڈرون اس کے 31 میٹر کے قریب تک چلا آیا۔ یہ ڈرون نیچے سے 100 فٹ اور کنارے سے 200 فٹ کے فاصلے پر تھا جبکہ ایف-18 چند ہزار فٹ کی بلندی پر لینڈ کرنے کا انتظار کررہا تھا جس کے لئے اس طیارے سے بار بار اترنے کے سگنل دئے گئے۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون مسلح نہیں تھا۔ امریکی افسران کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطرناک تھا جس کے سبب مجبور ہوکر امریکی افسران کو ہنگامی ریڈیو فریکوینسی استعمال کرنا پڑی تاکہ اس ڈرون کو کنٹرول کر رنے والے افراد کو خبردار کیا جائے اور اسے امریکی جہاز کے راستے سے ہٹایا جائے۔