بیت المقدس کے خلاف سازش کرنے والے مسجدالحرام کے ساتھ بھی خیانت کرسکتے ہیں: انصاراللہ
3239
m.u.h
23/05/2019
اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آل سعود پر شدید تنقدید کرتے ہوئے کہا آل سعود یمن میں جاری جارحیت سے مسلم امہ کی توجہ ہٹانے کے لئے بے بنیاد دعوئے کررہے ہیں۔
اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا آل سعود یمنی فوج پر مکہ مکرمہ پر حملے کے جھوٹے الزامات لگا کر مسلم دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا آل سعود بیت المقدس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، بیت المقدس کے خلاف سازش کرنے والے مسجدالحرام کے خلاف بھی ایسی گھناونی حرکت کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا عالم اسلام کو جان لینا چاہئے اس وقت مسجدالحرام کے لئے سب سے زیادہ خطرہ آل سعود ہیں۔ کیونکہ آل سعود امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر رقص کررہے ہیں۔ عبدالملک الحوثی نے کہا جس طرح آل سعود نے فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ خیانت کرکے اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں اسی طرح کسی بھی وقت بیت اللہ الحرام کے خلاف بھی سازش کرسکتے ہیں۔
الحوثی نے مزید کہا آل سعود حجاز مقدس میں موجود مقامات مقدسہ کو اپنی تجارت کے لئے استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا یمنی قوم مسجد نبوی اور مسجد الحرام کا جتنا احترام کرتی ہے سعودی حاکم سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کی جوابی کارروائی صرف سعودی اتحادی افواج کے خلاف ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے حال ہی میں یمنی فورسز اور قبائل پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مکہ مکرمہ کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
سعودی اخبار عکاظ نے دعوی کیا تھا کہ یمنی فورسز نے دو میزائل مکہ کی طرف فائر کئے جنہیں سعودی عرب نے مار گرایا ۔ ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی دعوئے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جہاں حملہ کرتے ہیں اس جگہ کا اعلان کرتے ہیں۔ لیکن سعودی عرب عظیم جھوٹ بول کو رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کررہا ہے اور مکہ و مدینہ کے مقدس شہروں کی آڑ میں اپنے مکروہ اور بھیانک چہرے کو چھپانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔