اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہماری میزائل طاقت پر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'فرزاد اسماعیلی' نے بعض عرب ممالک کے حکام کے ایران مخالف بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ایرانی میزائل طاقت پر مذاکرات کرنے کے حوالے سے بعض عرب ممالک کے حکام کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی بہادر جوانوں نے اپنی جان کو قربانی کے ساتھ اس طاقت حاصل کرلئے ہیں. ہمارا دشمن اسلامی انقلاب اور قوم پر ضربہ لگانا چاہتے ہیں لہذا ہماری میزائل طاقت پر مذاکرات کرنا بے معنی ہے۔
جنرل اسماعیلی نے کہا کہ دفاعی صلاحیت ایرانی قوم کی عظمت اور وقار کی علامت ہے اور دشمن جان لے کہ ہماری دفاعی صلایحت پر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔