حزب اللہ کا عرسال میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان
2534
M.U.H
04/08/2017
حزب اللہ لبنان کے آپریشن آفس نے عرسال اور فلیطہ میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرتے ہوئے اس علاقہ میں فوجی آپریشن کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے عرسال میں فوجی اہداف کو محقق کرلیا ہے اور اس علاقہ سے دہشت گردوں کومکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے ۔ بیان میں سید حسن نصر اللہ اور شہداء کے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔