سعودی عرب نے امریکی صدر کو بڑے پیمانے پر تاوان ادا کرنے کے نقصان سے نمٹنے کے لیے پہلی مرتبہ مخصوص اشیاء پر ٹیکس عائد کردیا ہے،سعودی عرب اپنے عوام کی دولت کو امریکی قدموں پربھی لٹا رہا ہے۔۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے سگریٹس، انرجی ڈرنکس اور سافٹ ڈرنکس پر مخصوص ٹیکس عائد کیا ہے جس کے بعد ان کی قیمتیں تقریباً دگنی ہوگئی ہیں۔تیل برآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کے شہری اب تک ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ تھے جبکہ مختلف اشیاء پر انہیں بھاری سبسڈیز بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیکس کا نفاذ اتوار 11 جون سے ہوگیا جس کے بعد تمباکو کی قیمت میں 100 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ٹیکس لگنے کے بعد سعودی عرب میں سگریٹ کے ایک ڈبے کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 2015 میں سعودی عرب کی آمدنی میں ریکارڈ 98 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد سے اس نے تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے معاشی پالیسیاں وضع کرنا شروع کردی تھیں۔ لیکن سعودی عرب کے احمق اور نادان بادشاہ شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ سفر میں ان کی بیوی ، بیٹی اور داماد کو سعودی عرب کے عوام کا بہت بڑا سرمایہ حوالے کردیا جس کا نقصان پورا کرنے کے لئے اب سعودی عوام کو ٹیکس ادا کرنا پڑےگا۔