اسلامی ممالک غزہ کے بارے میں ٹھوس اور جامع حمکت عملی اپنائيں: آیت اللہ خامنہ ای
1762
m.u.h
06/11/2023
تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات میں حماس کے سربراہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے علاوہ مغربی کنارے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ بھی رہبر انقلاب اسلامی کو پیش کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایک بار پھر غزہ کے عوام کے صبر و استقامت کی قدردانی کی اور صیہونی حکومت، امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی براہ راست حمایت سے کیے جانے والے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غاصب صیہونیوں کے خلاف جدوجہد میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے ٹھوس اقدامات اور غزہ کے عوام کے لیے اسلامی حکومتوں کی جامع اور عملی حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔