مذاہب کے درمیان مکالمے سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ ملے گا: ایرانی اسپیکر
1465
M.U.H
04/06/2018
تہران، 2 جون – ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ الہامی ادیا کے درمیان مکالمے سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ اور معاشرے میں اخلاقیات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی.
یہ بات 'علی لاریجانی' نے ہفتہ کے روز پارسی برادری کی 11ویں ورلڈ کانگریس کے اجلاس کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہی.
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسی کانگریس کا انعقاد اس مذہب کے نظریات کی وضاحت کے لئے ایک سنہری موقع ہے.
لاریجانی نے کہا کہ علم کو سمجھنے، امن اور اخلاقیات کو فروغ دینے کے لئے مذاہب کے درمیان مکالمہ ایک قابل قدر اقدام ہے.
انہوں نے کہا کہ مذاہب کے درمیان مکالمے کے ذریعہ تمام دنیا میں تشدد کے بغیر پائیدار امن کو جاری رکھنا ممکن ہوسکتا ہے.
ایرانی اسپیکر نے ایسے مکالمے کے تسلسل پر امید کا اظہار کیا.