امریکہ کے خلاف معاشی جنگ میں فتح ایرانی قوم کی ہوگی: جنرل جعفری
3328
m.u.h
23/11/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف معاشی جنگ میں فتح ایرانی عوام کو ہی ملے گی.
ان خیالات کا اظہار میجر جنرل ''محمد علی جعفری'' نے اصفہان میں شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ امریکی ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ جس طرغ وہ توقع کررہے تھے ویسا نہیں ہورہا بلکہ امریکہ کی مسلط کردہ معاشی جنگ میں ایرانی عوام ایک بار پھر کامیاب ہوں گے.
جنرل جعفری نے کہا کہ عالمی سطح پر بالخصوص شام و عراق کے مسئلے پر امریکیوں کو مسلسل ناکامی کا سامنا ہوا ہے، امریکہ کو یمن میں بھی شکست ملی ہے لہذا ہم مستقبل میں خطے کی قوموں کی فتوحات کو مزید دیکھ سکیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، کیلی فورنیا کی آتشزدگی پر قابو پانے میں ناکام رہا کیونکہ حکومت کی صورتحال بہت خراب ہے اور آج دنیا مزید امریکی باتوں میں نہیں آئے گی.
اعلی ایرانی کمانڈر نے سعودی حکومت کے بارے میں امریکیوں کے خیالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی حکومت ایک صحافی کے ٹکڑا ٹکڑا کرنے کے بعد امریکی حکومت اس کی حمایت میں میدان میں آتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ چاہیں ہم مانیں یا نہ مانیں، ایران کے خلاف امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی سازشیں جاری ہیں اور ان کا مقصد ہے کہ ایرانی عوام اپنی مذہبی شناخت اور قومی اقدار سے غافل ہوں.