فلسطین میں اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں ہے:حزب اللہ لبنان
2836
M.U.H
03/02/2020
حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
المنار ٹی وی کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ سینچری ڈیل، ناکام ڈیل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو یہ جان لینا چاہئے کہ فلسطین اور دنیا کی مجاہد اور مزاحمت کار قومیں ڈیل آف سینچری کو کبھی بھی نافذ ہونے کی اجازت نہیں دیں گی اور اس بات کی اجازت ہرگز نہيں دیں گی کہ اسرائیل غاصب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے غاصبانہ قبضوں کو قانونی شکل دے سکے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں ہے، مشرقی اور مغربی بیت المقدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے اور یہ وہیں چیز ہے جس پر ہم اعتقاد رکھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ عملی ہوکر رہے گا اور اس کے لئے کچھ قربانیاں اور وقت درکار ہے۔