تہران: ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے عراقی علاقے کرستان میں منعقدہ ریفرنڈم کو امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی منصوبہ بندی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرد برادری کو اپنی آئندہ نسل کو عراق کے خلاف اس جرم اور غداری پر جوابدہ ہونا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ 'محمد امامی کاشانی' نے تہران میں آج نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انہوں نے کہ عراق میں جن کرد بھائیوں اور بہنوں نے ریفرنڈم کا واویلا مچایا وہ سب امریکہ اور صہیونیوں کی اس منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے خلاف جرم اور غداری کا مرتکب ہونے پر کردوں کو اپنی آیندہ نسل کو جواب دینا پڑے گا۔آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ کرد بھائی اور بہن ہوش کے ناخن لیں اور اس چال سے باہر نکلیں، جو لوگ امریکہ، صہیونی اور سعودیہ کی زبان بول کر دنیا کی مظلوم اقوام پر مظالم ڈھا رہے ہیں، ان کا ساتھ نہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کردوں کو قربانی دینی پڑے گی اور ان لوگوں کے ساتھ جنگ کرنے پڑے گی جو اس منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔تہران کے امام جمعہ نے امریکی صدر کی حالیہ ایران مخالف ہرزہ سرائی اور جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کی بہادری اور جذبہ قربانی سے ہمارے دشمن بشمول امریکہ، اسرائیل اور آل سعود غصے میں مبتلا ہیں۔