اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں تقریبا 65 کروڑ افراد پناہ گزین ہیں۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے معاملات سے متعلق ادارے کے ہائی کمشنر فیلیپو گرانڈی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال پناہ گزینوں کی تعداد تقریبا سال 2015 کے مقابلے تین لاکھ زیادہ ہے۔
ہائی کمشنر مسٹر گرانڈی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جنوبی سوڈان میں تشدد بھڑکنے کے بعد تقریبا تین لاکھ 40 ہزار افراد پڑوسی ملک یوگنڈا چلے گئے تھے۔
سوڈان میں تقریبا 25 لاکھ لوگ پناہ گزین ہیں۔ اس کے علاوہ شام میں خانہ جنگی کے دوران فرار ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین بحران ہے جس سے نمٹنے کی پوری کوشش کی جانی چاہئے۔