تہران - ایران کے وزیر انفارمیشن اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس پر ہم ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ 'محمود واعظی نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت پر الزام لگانا منصفانہ نہیں جبکہ صدر مملکت اور وزیرخارجہ نے متعدد بار اس عزم کا اعائدہ کیا ہے کہ امریکی بد عہدیوں کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی خلاف ورزیوں کا جواب دینا ہوگا اور اس مقصد کے لئے ایرانی پارلیمنٹ اور جوہری معاہدے کے نفاذ پر نگرانی کرنے والی کمیٹی پر جوابی ردعمل دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
ایرانی وزیر ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ ایک دوطرفہ معادہ نہیں لہذا امریکی خلاف ورزیوں پر ہماری مزاحمت کے علاوہ اس معاہدے کے دیگر فریق بشمول چین، جرمنی، فرانس اور روس بھی اس کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جیسا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پیرس معاہدے پر امریکی خلاف ورزی کے سامنے کھڑے ہوئے اسی طرح گروپ 5+1 ایران جوہری معاہدے پر بھی ہوشیار رہنا ہوگا۔محمود واعظی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ صرف ایران کی نہیں بلکہ جوہری معاہدے میں شامل تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی خلاف ورزیوں کو روکیں۔