ایران اور اقوام متحدہ کا شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
1139
M.U.H
23/04/2018
تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ 'اسٹافن ڈی مستورا' اعلی ایرانی حکام کے ساتھ شام کی تازہ ترین صورتحال پر مذاکرات کے لئے آج بروز ہفتہ تہران پہنچ گئے.
اسٹافن ڈی مستورا اس موقع پر اعلی ایرانی سفارتکار 'حسین جابری انصاری' جو شام سے متعلق عالمی مذاکرات میں ایران کے سنیئر مذاکرات کار ہیں، کے ساتھ ملاقات کی.
فریقین نے اس موقع پر شام امن مذاکرات سے متعلق آستانہ اور سوچی عمل میں طے پانے والے فیصلوں کا جائزہ لیا.
اسٹافن ڈی مستورا اور جابری انصاری نے شام کے بحران کے خاتمے اور قیام امن و سلامتی سے متعلق ایران اور اقوام متحدہ کے تعاون پر بھی گفتگو کی.
ایلچی اقوام متحدہ انقرہ اور ماسکو کے دوروں کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے ہیں.