امریکہ کو فوجی مداخلت کی صورت میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا: آیت اللہ خامنہ ای
17
M.U.H
18/06/2025
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکی جان لیں کہ ایرانی قوم کو جھکایا نہیں جا سکتا، اور ان کی کسی بھی فوجی مداخلت کا نتیجہ یقینی طور پر ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی قوم کے نام ٹی وی پر جاری ایک پیغام میں صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملوں کے مقابلے میں بہادری، استقامت اور بصیرت کے ساتھ قیام کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور تاکید کی کہ ایرانی قوم غیروں کی مسلط کردہ جنگ میں پوری استقامت کے ساتھ کھڑی ہوگی اسی طرح مسلط کردہ صلح کے سامنے بھی مضبوطی کے ساتھ قیام کرے گی۔ ہم اغیار کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
رہبر معظم نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو عقلمند افراد ایران، ایرانی قوم اور ان کی تاریخ سے آشنا ہیں وہ کبھی اس قوم کے ساتھ دھمکی آمیز زبان سے استعمال نہیں کرتے کیونکہ ایرانی قوم کسی سے سامنے سر نہیں جھکاتی۔ امریکی جان لیں کہ کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کی صورت میں ناقابل تلافی نقصان اٹھائیں گے۔