یمن کی خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضا کار فورسز نے صوبہ حجہ کے میدی علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 سعودی آلہ کار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں سعودی ایجنٹوں کا ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ہو گیا۔
در ایں اثنا آج صبح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے تعز صوبے کے ذھاب شہر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 یمنی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے کل منگل کے روز بھی صوبہ تعز کے علاقے وازعیہ پر بھی حلہ کیا تھا جس میں متعدد یمنی شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے عیدالفطر کے ایام میں یمن پرحملوں میں شدت آئی ہے۔