اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اور قیام امن کے لئے افغانستان کی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مقصد کے لئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کریں گے۔
یہ بات 'علی لاریجا نے افغانستان کی سینیٹ اور پارلیمنٹ کے چیئرمین اور اسپیکر 'عبدالرئوف رحیمی اور 'فضل ہادی مسلم یار کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں کہی۔ایرانی اسپیکر نے کابل میں گزشتہ دنوں ہونے والے ہولناک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برادر ملک افغانستان کی قوم اور حکومت بالخصوص جاں بحق ہونے والے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے پیغامات دہشتگردی اور انتہاپسندی کو دنیا کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے علی لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں قیام امن و استحکام کی خاطر اور اس ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افغان قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس حوالے سے ہم کسی بھی طرح کے تعاون سے دریغ نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں بدھ کے روز ہولناک بم دھماکے کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، دہشتگرد تنظیم داعش نے اس ہولناک واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔