امریکہ، جمہوریت کا نہیں تشدد اور افراتفری کا علمبردار ہے: تہران امام جمعہ
3058
M.U.H
02/06/2018
تہران، 1 جون - ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں جمہوریت نہیں بلکہ تشدد، نسل پرستی اور افراتفری کا علمبردار ہے.
یہ بات علامہ 'سید محمد حسن ابوترابی فرد' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکہ مغربی ایشیائی خطے میں کمزور اور بے بس ہوچکا ہے. امریکہ کا نام نہاد جمہوری نظریہ دنیا میں شکست کھا گیا ہے جبکہ نفرت، نسل پرستی، فرقہ واریت اور افراتفری نے اس کی جگہ لے لی ہے.
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے بارہا یہ تجربہ حاصل کرلیا ہے اور امت مسلمہ بھی اس چیز کو دیکھی ہے جبکہ قائد اسلامی انقلاب نے بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کی اسلامی نظام، مسلم امہ اور ایرانی عوام سے دشمنی کو اچھی طرح جاننا ہوگا.
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ عالمی دوسری جنگ کے بعد خطے اور عالم اسلام میں کٹھ پتلی حکمرانوں نے حکومتیں بنا ڈالیں جس کی وجہ سے عالم اسلام تقسیم ہوگیا اور قبلہ اول بیت المقدس پر قبضہ کے لئے ناجائز صہیونی ریاست کے لئے راہ ہموار ہوگئی.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی غلام جیسے آل سعود اور دیگر اسلامی ریاستوں میں امریکی ایما پر چلنے والے غلام حکمرانوں نے امت مسلمہ پر بے تہاشا مظالم ڈھائے جبکہ ایران میں بھی ظالم شہنشاہ پہلوی نے مظلوم عوام پر ظلم کیا اور ملک کے اثاثوں پر ڈاکا ڈالا.
علامہ ابوترابی فرد نے کہا کہ آج امریکہ اسلامی مزاحمتی فرنٹ اور امت مسلمہ سے تماچہ کھارہا ہے جبکہ ہم بھی پوری وحدت اور یکجہتی کے ساتھ دنیا میں امریکی بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا میں ہر چھوٹا بڑا امریکہ پالیسی سے نفرت کرتا ہے. امریکہ آج دنیا میں ایک مجرم کے طور پر جانا جاتا ہے. یمن میں بھی امریکہ مجرم ہے.
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ امریکہ نہتے عوام پر وحشیانہ بمباری، جارحیت بالخصوص افغانستان، پاکستان اور فلسطین میں سنگین جرائم کا مرتکب ہوا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ آج خطے میں امریکی طاقت اور اثر و رسوخ کا سلسلہ آہستہ آہستہ ختم ہورہا ہے جبکہ علاقائی اقوام کی طاقت میں اضافہ ہورہا ہے