بحرینی عوام گزشتہ رات ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور آل خلیفہ حکومت کے متعصبانہ اور پہلے سے تیار شدہ منصوبوں کی سختی سے مذمت کی۔بحرینی عوام نے مظاہروں میں آل خلیفہ کی خاندانی آمریت کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔بحرینی علما نے چند روز قبل آل خلیفہ کی جانب سے "خاندانی قانون" سے متعلق بل پاس کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا۔ بحرینی علما نے اپنے عوام سے مطالبہ کیا کہ اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔واضح رہے کہ آل خلیفہ کے نئے قوانین میں اہل تشیع پر طلاق کا مسئلہ زبردستی لاگو کیا گیا جو ان کے مذہب کے بالکل منافی ہے جو محرمات اور اختلاط نسب کا سبب ہے۔