دشمن عسکری کارر وائی کی جرات کرے تو اس کا نقصان ہوگا: ایران کا انتباہ
2930
m.u.h
25/11/2018
اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے دشمنوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اگر ایران کے خلاف عسکری کاروائی کرنے کی جرات کرے تو اسے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا.
یہ بات سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے ڈپٹی کوآرڈینٹر ایڈمیرل ''علی فدوی'' نے ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
ایڈمیرل فدوی نے کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ملک کے بہترین انداز میں دفاع کی صلاحیت حاصل کرچکا ہے لہذا ہم دشمنوں کو انتباہ کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف کسی بھی عسکری کاروائی کا نقصان انھیں ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 40 سال سے بہادر ایرانی عوام کی مدد سے وطن عزیز کا دفاع کرتے آرہے ہیں جس کی وجہ سے آج خطے میں ایران دفاعی اور عسکری لحاظ سے اہم پوزیشن پر ہے.
سنیئر ایرانی کمانڈر نے کہا کہ دشمنوں نے کئی سالوں سے ایران اور اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے سر توڑ کوششیں کیں مگر ایران میں اسلامی نظام کی طاقت دشمنوں کی سازشوں سے زیاد ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ سامراج قوتوں نے بارہا ایران سے اپنے خوف کا اعتراف کرچکی ہیں جبکہ سابق امریکی وزیر دفاع نے بھی کہا تھا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے غیرمعمولی طاقت اور حکمت عملی کی ضرورت ہے.