سعودی عرب میں حزب اللہ کو حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں:شیخ نبیل قاووق
1024
M.U.H
22/05/2018
حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب آشکارا اور پنہاں طور پر حزب اللہ لبنان کو نئی کابینہ ميں شامل ہونے سے روکنے کی مذموم کوشش کررہا ہے لیکن تاریخ ثابت کردےگی کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو نئی کابینہ میں شامل ہونے سےر وکنے کی ہمت نہیں ہے۔ حزب اللہ لبنان مضبوط اور قوی بن کر نئی کابینہ میں شرکت کرےگی۔ لبنانی عوام سعودی عرب کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں آگاہ ہیں اور عالمی سطح پر مسلمان بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے اتحاد سے آگاہ ہیں ۔
مسلمان اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے حکام کی خیانت کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ قاووق نے اسرائیل اور سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی دوستی کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی فلسطینی عوام کے ساتھ خيانت آشکار ہوگئی ہے سعودی عرب نے فلسطین کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے اور فلسطین کے بعد اب وہ لبنان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔