ایرانی مسلح افواج کسی بھی دشمن سے خوفزدہ نہیں ہے: جنرل حاتمی
2438
M.U.H
30/04/2018
تہران، 29 اپریل – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ ایرانی قوم بالخصوص مسلح افواج کسی بھی دشمن سے خوفزدہ نہیں آج ہماری بہادر عوام اپنے مستحکم عزم اور ارادے کے ساتھ دشمنوں کے خلاف کھڑے ہیں.
یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے اتوار کے روز وزارت دفاع کے آفیسروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن اب تک ہمارے اقوام کی بہادریوں کے ساتھ اپنی سازشوں میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا ہے.
جنرل حاتمی نے جرات کو مسلح افواج کی سب سے اہم خصوصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی بہادر جوانوں وطن عزیز کا دفاع کر رہے ہیں.
انہوں نے مسلح افواج کی اسٹریٹجک دفاعی صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج ہمارے بہادر جوانوں پر انحصار کے ساتھ ملک کی دفاعی ڈیٹرنس کی ترقی اور قومی مفادات کا دفاع کر رہے ہیں.
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے جوانوں علاقے کی سیکورٹی کا دفاع کرکے علاقائی پائیدار سلامتی چاہتے ہیں.