اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں بات کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی نےایران کے ٹی وی چینل ایک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دفاعی میزائلوں کا رینج محدود ہے اور خطرات کے پیش نظر ہم میزائلوں کے فاصلے میں اضافہ کر سکتے ہیں ہمیں میزائلوں کے فاصلہ میں اضآفہ کرنے میں کوئی مشکل در پیش نہیں ہے اگر یورپی ممالک نے ہمارے میزائل سسٹم کے بارے میں اپنی روش نہیں بدلی تو ہم اپنے میزائلوں کے فاصلے میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
جنرل سلامی نے عراق اور شام میں داعش کے خاتمہ کو اسلامی محاذ کی بہت بڑی فتح اور امریکہ کی سرپرستی میں استکباری محاذ کی ذلت آمیز شکست قراردیتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم نے عراق اور شام کے بہت بڑے حصہ پر امریکہ اور بعض عرب ممالک کی حمایت سے کنٹرول حاصل کرلیا تھالیکن اسلامی مزاحتمی تنظیموں نے خطے میں سامراجی طاقتوں کے شرم ناک منصوبوں کو ناکام بنادیا۔
جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یہ تصور کرتے تھے کہ شام کے سیاسی نظام کو وہ دہشت گردوں کے ذریعہ ایک سال کے اندر ختم کردیں گے لیکن اسلامی محاذ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام خوابوں کو چکنا چور کردیا۔