آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی: رہبر معظم اور مرجع کو دھمکی دینا محاربہ ہے
186
M.U.H
30/06/2025
قم: آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کو دی جانے والی دھمکیوں کو محاربہ قرار دیا ہے۔
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان، ان دشمنوں کے مقابلے پر اٹھ کھڑے ہوں اور اس راہ میں اگر انہیں زحمت ہوتی ہے اور نقصان پہنچتا ہے تو اس کا اجر وہی ہے جو مجاہدت فی سبیل اللہ کا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع کرام کو امریکا اور صیہونی حکومت کی جانب سے دھمکیاں دیئے جانے کے بعد کچھ لوگوں نے اس حوالے سے مسلمانوں کے فرائض کے بارے میں استفتا یعنی فتوی معلوم کیا جس کے جواب میں آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ جو شخص یا حکومت بھی امت اسلامیہ اور اس کے نظام حکمرانی، رہبر معظم اور مرجع کو دھمکی دے، وہ محارب کے حکم میں ہے اورمسلمانوں نیز اسلامی حکومتوں پر اس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون اور اس کی تقویت حرام ہے اور ضروری ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان، ان دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، انہیں ان کی بات پر پشیمان کردیں اور اگر اس راہ میں انہیں تکلیف اور نقصان پہنچتا ہے تواس کا اجر وہی ہے جو مجاہد فی سبیل اللہ کا ہے ۔