بیروت : لبنان کے صدر نے حزب اللہ کے بارے میں عرب لیگ کی قرارداد کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کا اسلحہ لبنان کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کا اسلحہ لبنان کے مفاد میں ہے۔ ہمیں اسرائیل کی طرف سے خطرے کا سامنا ہے اور اس خطرے کے دفاع کے لیے حزب اللہ کا مسلح رہنا ضروری ہے۔
ادھرحزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی پہلی ترجیح لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کی وطن واپسی اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ہے-انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے کبھی بھی سعد حریری کو لبنان کا مستعفی وزیراعظم تسلیم نہیں کیا۔