عراقی مذہبی رہنما کا صہیونیوں کے مکروہ عزائم پر انتباہ
2717
M.U.H
20/04/2018
اعلی عراقی سنی عالم دین نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست شیطانی سازشوں کے تحت خطے میں فرقہ واریت کے پھیلاؤ اور اسلامی ریاستوں میں اختلافات کو بڑھانے کے لئے سرگرم ہے۔
یہ بات 'شیخ عبدالطیف الحمیم' نے عراق کے دورت پر آئے ہوئے ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی گائڈنس 'سید عباس صالحی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو چاہیئے کہ صیہونیوں کے خلاف اتحاد کے ذریعے اور ان کے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشترکہ دشمنوں کی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں تاہم اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے دوسرے کی مدد کرنی چاہیئے۔
ایرانی وزیر'عباس صالحی' نے بھی اس ملاقات میں کہا ہے کہ استکباری طاقتو ں نے پہلے مرحلے میں صیہونی ناجائز حکومت اور دوسرے مرحلے میں تکفیریوں کے ٹولوں کو وجود میں لاکر اسلامی دنیا کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا اسلام دشمن عناصر عراق کو مذہبی اور قومی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتا ہے جو کامیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر ثقافت ایک وفد کے ہمراہ عراق کے چار روزہ دورہ پر ہیں۔ایرانی وزیر نے اس موقع پر عراق کے مختلف حکومتی، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔