متحدہ عرب امارات نے اسلامی دنیا، عرب ممالک اور خطے کے ممالک کے ساتھ غداری کی: ایرانی سپریم لیڈر
3149
M.U.H
01/09/2020
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے عالم اسلام، عرب ممالک، خطی ممالک اور فلسطین کے خلاف غداری کی۔
یہ بات حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز منگل ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران ایرانی وزارت تعلیم کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلیے متحدہ عرب امارات کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے میں صیہونیوں کا پیر کھولا اور فلسطین کے مسئلے جو ایک ملک کے قبضے کا مسئلہ ہے، کو فراموش اور عام کردیا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ متحدہ عرب امارات نے عالم اسلام، عرب ممالک، خطی ممالک اور فلسطین کے خلاف غداری کی اور یقینا یہ غداری زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی لیکن یہ بدنامی ان پر برقرار رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جبکہ فلسطینی عوام ہر طرف سے بہت دباؤ میں ہیں اسی طرف سے متحدہ عرب امارات صہیونیوں اور شیطان امریکی عناصر کے ساتھ مل کر اسلامی دنیا کے مفادات کے خلاف اقدام اور عالم اسلام کیساتھ ظلم و بربریت کا سلوک کرتا ہے تو امید ہے کہ متحدہ عرب امارات کے عوام جلد از جلد بیدار ہوجائیں گے اپنے اس اقدام کا ازالہ کریں گے۔