فلسطین سے غداری سعودی اور بحرینی حکام کو لے ڈوبے گی: آیت اللہ خامنہ ای
3134
m.u.h
05/06/2019
قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا ہے کہ نام نہاد امن منصوبہ سنچری ڈیل سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ مظلوم فلسطینی قوم سے غداری بحرین اور سعودی حکام کو لے ڈوبے گی.
یہ بات سپریم لیڈر ایران حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز عیدالفطر کی نماز میں شریک لاکھوں شہریوں کی موجودگی میں خطبہ دیتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے مزید فرمایا کہ بحرینی اور سعودی قیادت نے فلسطینیوں سے غداری کرکے اپنے آپ کو دلدل میں پھنسوایا ہے.
انہوں نے فرمایا کہ بحرینی حکام کمزور اور بے بس ہو کر اسلام مخالف حربوں کو ہوا دینے کے لئے حالیہ دنوں میں ایک مخصوص اجلاس کی میزبانی کی مگر جان لیں کہ وہ اس دلدل میں پھنسیں گے.
قائد انقلاب نے اس سال عالمی یوم القدس کی ملک گیر ریلیوں میں تاریخی شرکت کرنے پر ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا.
انہوں نے بعض عرب ریاستوں اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے ڈیل آف سنچری کی مخالفت پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا.
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ بحرینی قیادت نے امریکی ایما پر ایک ایسا اجلاس کی میزبانی کی جس کا نتیجہ ہی فلسطینیوں سے غداری تھا.
انہوں نے فرمایا کہ فلسطین عالم اسلام کا ایک اہم اور مرکزی مسئلہ ہے جبکہ امریکی حکمران شیطانی منصوبوں کے تحت اس مسئلے سے قوموں کو گمراہ کررہا ہے.
انہوں نے مزید فرمایا کہ بحرینی اور سعودی قیادت کی غداری سے امریکہ کے شیطانی منصوبے کو تقویت مل رہی ہے.