تہران، 22 مارچ، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے خطے میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت کے حوالے سے کویتی وزیر دفاع کے مثبت بیانات کا خیرمقدم کیا ہے.
'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ خطے میں امن و ترقی صرف علاقائی ممالک کے تعاون اور شراکت سے ممکن ہے.
کویتی نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع نے ملک میں منعقدہ ایک سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر خطے میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جس کا بہرام قاسمی نے مثبت بیان قرار دے دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے اور ہماری نظر میں ایک طاقتور، خوشحال اور پُرامن خطہ بنانے کے لئے تمام علاقائی ممالک کے درمیان اجتماعی تعاون اور کوشش ناگزیر ہے.
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ باہمی مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے سے خطے کی اقتصادی خوشحالی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کسی بھی تعاون کے لئے تیار ہے