ملکی صلاحیتوں کے درست استعمال سے معاشی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے: آیت اللہ خامنہ ای
3208
M.U.H
15/11/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ ملکی صلاحیت اور انسانی قابلیتوں کے صحیح سمت میں استعمال سے معاشی مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی ''سید علی خامنہ ای'' نے بدھ کے روز تہران میں انڈونیشیا کے 2018 پیرا ایشین مقابلوں میں حصہ لینے والے معذور ایرانی مرد اور خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس نشست میں جکارتہ کے پیرا ایشین مقابلوں میں تمغے اور پوزیشن لینے والے معذور کھیلاڑی شریک تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی کھیل دستہ پیرا ایشیائی مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی تھی۔
قائد انقلاب نے اس موقع پر پیرا ایشیائی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دیکھانے والے معذور قومی کھیلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ معذور کھیلاڑیوں کی کامیابی در اصل ان کی چھپی ہوئی قابلیتوں کا درست سمت استعمال ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای فرمایا کہ اگر ہم ایران کی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کریں تو ملک کو درپیش مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ کھیلوں کے میدان میں معذور طبقے کی حوصلہ افزائی اور ان کی کامیابی انسانوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کے درست استعمال کی علامت ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے معذور قومی کھیلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہمیں بالخصوص نوجوان نسل کو آپ سب سے سکھنا چاہئے چاہئے کسی بھی عمر کے ہوں، آپ نے تمغے جیتے اور ہیرو بنے۔
انہوں نے مزید فرمایا نے معذور کھیلاڑیوں نے ایک ایسی مثال قائم کردی ہے جس کے تحت اگر ہم انسانوں کے اندر موجود قابلیتوں سے درست استعمال کریں تو یقینا اس سے ترقی اور بڑی کامیابیوں کا حصول ممکن ہوگا۔
ایرانی سپرم لیڈر نے فرمایا کہ آج ملک کا بڑا مسئلہ قومی سطح پر قابلیتوں کا اچھی طرح استعمال نہ کرنا ہے. جغرافیائی، ثقافتی، افرادی قوت، زیر زمینی ذخائر، تجارت اور عالمی تبدیلیوں میں ملکی قابلیتوں کو صحیح طرح استعمال نہیں کیا جاتا۔