ایرانی سپریم لیڈر کا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اصولوں اور ہدایات پر عمل پیرا ہونے پر زور
2807
m.u.h
04/03/2020
قائد اسلامی انقلاب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اصولوں اور ہدایات پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا اور فرمایا ہے کہ اس ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ خدا نے ہمیں اپنی اور دوسروں کے صحت کے لئے ذمہ دار قرار دے دیا۔
ان خیالات کا اظہار "آیت اللہ سید علی خامنہ ای" نے منگل کے روز یوم شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر دنیا کے متعدد ممالک کو وائرس کورونا کے شکار کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عہدیداروں نے پہلے دن سے ہی ، اعتماد ، دیانت اور شفافیت کے ساتھ اطلاع دی اور عوام کو آگاہ کیا لیکن ظاہر ہے کچھ دیگر ممالک میں جہاں یہ مرض زیادہ سنگین اور عام ہے ، اعداد و شمار پوشیدہ ہے اور ہم ان کے صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حکام کی سفارشات اور ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا اور فرمایا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ کیونکہ خدا نے ہمیں اپنی اور دوسروں کے صحت کے لئے ذمہ دار قرار دے دیا اور لہذا معاشرے کے صحت کی مدد کریں اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکیں۔