صیہونی فوجیوں کی سخت سیکورٹی کے باوجود رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے ہزاروں فلسطینی مسجد الاقصی کے صحن میں جمع ہوئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں مسجد الاقصی جانے کے لئے راستے میں کئی جیک پوسٹیں قائم کر رکھی تھیں جہاں سے گذر کر ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے مسجد الاقصی کے صحن میں جمع ہوئے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں نے درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو وہاں جانے سے روک دیا اور وہ مسجد الاقصی کے صحن میں نماز جمعہ ادا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
دوسری جانب مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملوں میں تیزی اور بیت المقدس کے بیشتر علاقوں پر تسلط جمانے کی صیہونی حکومت کی کوششوں سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت، فلسطین کے مختلف علاقوں پر قبضہ جمانے کے لئے اپنی نئی کوششوں میں مصروف ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونیوں کی جارحانہ کارروائیوں کی بنا پر اکتوبر دو ہزار پندرہ میں فلسطینیوں کی انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے اور جب سے اب تک تین سو سے زائد فلسطینی شہید ہزاروں دیگر زخمی اور یا گرفتار ہو چکے ہیں۔