عراقی رہنما عمار حکیم نے سعودی عرب کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سعودی عرب ہمارے مطالبات کو نہیں مانتا تب تک ریاض جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تحریک حکمت ملی عراق کے سربراہ عمار حکیم نے اپنے سعودی سفر کو ملتوی کرنے کا سبب اپنی شرائط کو بتایا تھا۔
انہوں نے ایران کے میڈیا وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ وقت پہلے سعودی عرب کے سفر کو ملتوی کر دیا تھا اور صرف اس صورت میں سعودی عرب کے دورے پر جا سکتا ہوں جب وہ بحرین سےاپنی فوجیں واپس بلائے اور یمن پر جارحیت کا سد باب کر دے لہذا ابھی سعودی عرب کے دورے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سعودی روزنامہ الحیات نے عمار حکیم کے سعودی عرب دورے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک حکمت ملی کے سربراہ جلد ہی ریاض کا دورہ کریں گے۔