ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کی کسی بھی طاقت کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔
ان خیالات کا اظہار علامہ 'کاظم صدیقی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جیسا کہ قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا امریکہ جہاں جائے وہاں فتنہ و فساد کے سوا کچھ نہیں لہذا یہ ہمارا خطہ ہے اور اغیار کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
انہوں نے فرانسیسی وزیرخارجہ کے حالیہ دورہ ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے وزیر خارجہ ہمارے نظام، دفاعی اور میزائل پروگرام کے خلاف منفی مؤقف اپنایا ہےتاہم ان کو دورہ ایران کے موقع پر موثر جواب دیا گیا ہے۔
تہران کے امام جمعہ نے بتایا کہ ایسا کیسا ہوسکتا ہے کہ امریکہ ہمارے خطے میں ہو اور اہم اپنے ہمسایوں سے غافل ہوں لہذا ہم اس مسئلے پر دوسروں کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ دنیا کی کسی طاقت کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔