یمن دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے: محمد علی الحوثی
2806
M.U.H
01/01/2021
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جارح سعودی اتحاد کے مقابلے میں دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ دفاعی توازن ان کامیابیوں کا نتیجہ ہے جو یمنی فورسز نے دشمن کے مقابلے میں فوجی اور سیکورٹی میدانوں میں حاصل کی ہیں۔ محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچنا وہ چیز ہے جس پر لاکھوں ، ثابت قدم، شریف اور فداکار یمنی عوام افتخار کرتے ہیں ۔
یمنی فوج نے گذشتہ ہفتوں جیزان، عسیر اور مآرب میں سعودی عرب کے کئی جاسوس طیاروں کو مارگرایا ہے۔ جارح اتحاد کے ڈرون طیارے مار گرائے جانے کے بعد سعودی حکومت ، یمنیوں کی بڑھتی ہوئی میزائلی طاقت سے تشویش میں مبتلا ہو کر اپنا ریڈار سسٹم مضبوط بنانے کے لئے فرانس سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئی ہے۔