اگر دوسری طرف عمل کرے تو ہم بھی عمل کریں گے؛باتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے: آیت اللہ خامنہ ای
3068
M.U.H
17/02/2021
ایرانی سپریم لیڈر نے جوہری معاہدے کے بارے میں فرمایا کہ" باتوں اور وعدوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے؛ اس بار صرف عملی اقدام۔ اگر دوسری طرف عمل کرے تو ہم بھی عمل کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز بدھ ۲۹ بہمن سنہ ۱۳۵۶ ہجری شمسی مطابق ۱۸ فروری ۱۹۷۸ کو ایران کے شہر تبریز میں ہونے والے یادگار عوامی قیام کی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سارے اچھے الفاظ اور وعدے سنے ہیں جن کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور عملی طور پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کہا کہ ایرانی قوم کی خصوصیات بشمول ایثار، بہادری، امیدواری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے 22 بہمن ( ایرانی انقلاب کی سالگرہ) اور جنرل سلیمانی کے جنازے کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔
ایرانی عوام تھک نہیں گئے ہیں اس کی ایک واضح مثال 22 بہمن ( انقلاب کی 42 ویں سالگرہ) میں تھی جو کورونا کی شرائط میں ایرانی عوام نے پرجوش شرکت کے ساتھ اس دن کی تقریب کو منایا۔
رہبر انقلاب نے ایرانی نظام کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کچھ کمزوریاں اور ناکامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ کامیابیوں کے ساتھ اپنی ناکامیوں اور کمزوریوں کا ازالہ کریں۔ جبکہ دشمن چاہتا ہے کہ ہم اپنی کامیابیوں کو نظر انداز اور کمزویوں کو مدنظر رکھنے کے ساتھ انقلاب کے راستے کو ترک کریں ۔