ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کابل میں ہونے والے ہولناک حملے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افغانستان کی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے.
انہوں نے اپنے پیغام میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہمدری کا بھی اظہار کیا ہے.
یاد رہے کہ کابل میں گزشتہ روز داعش کے خودکش حملے میں 29 افراد جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوگئے تھے. یہ حملہ علی آباد ہسپتال اور کابل یونیورسٹی کے قریب ہوا تھا.
خودکش حملہ کابل کے سخی مزار کے قریب اس وقت ہوا جب مزار میں جشن نوروز منایا جا رہا تھا