ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اپنے وقار کے تحفظ کے ساتھ دوسرے ممالک پر جارحیت نہیں چاہتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار 'حسن روحانی' نے کابینے کے اجلاس میں حضرت فاطمہ (س) کی یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے حضرت فاطمہ (س) کی یوم پیدائش، ماں کا دن اور بانی اسلامی انقلاب کی یوم پیدائش پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔
صدر روحانی نے کہا کہ ملک کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے تمام ایرانی عوام اور حکام کے درمیان باہمی تعاون اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پر ضربہ ڈالنا نظام کی تباہی کا مترادف ہے اور ایرانی نظام ہرگز کمزور نہیں جائے گا۔
انہوں نے بعض علاقائی ممالک کی جانب سے ایران مخالف اقدامات بالخصوص ایران فوبیا کے پھیلاو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے وقار کے تحفظ کے ساتھ دوسرے ممالک پر جارحیت نہیں چاہتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قوم نہ صرف کسی بھی قوم پر ظلم نہ کرکے بلکہ ہمسایہ ممالک اور پناہ گزین افرا کے ساتھ برتاؤ میں اچھے رویے کا اختیار کرتا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ سب جاں لیں کہ ہم تمام علاقائی ممالک کی ترقی کے خواہاں ہیں اور ہماری اقتصادی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور بالخصوص دفاعی طاقت کا مقصد دوسرے ممالک پر حملہ کرنا نہیں بلکہ سیاسی پالیسی ڈیٹرنس کی ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 40 سالوں سے اپنی میزائل طاقت سے غلط فائدہ اٹھ نہیں کرتے ہیں اور ایران تمام علاقے میں ایک طاقتور اور پرامن ملک ہے۔