ڈیل آف سنچری مسئلہ فلسطین کا حل نہیں: ایرانی امام جمعہ
2828
M.U.H
01/06/2019
ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ فلسطین ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لئے ڈیل آف سنچری جیسا منصوبہ بے فائدہ ہوگا۔
یہ بات آیت اللہ «کاظم صدیقی» نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے تہران کے نماز جمعہ میں شریک لاکھوں نمازیوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے کام کرنا ہوگا اور ڈیل آف سنچری جیسا ایسا کوئی بھی منصوبہ جس کے تحت فلسطینی حقوق میسر نہ ہوں تو اس کا کوئی فائد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم القدس صرف ایک دن تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک لہر اور محاذ ہے جس کی مدد سے مسئلہ فلسطین اور وہاں کے مظلوم عوام کو ہرگز بھولا نہیں جاسکتا۔
تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ عالمی یوم القدس فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت، امریکی سازش بالخصوص بعض عرب حکمران بشمول سعودی اور امارات کی غداری کو بے نقاب کرنے کا دن ہے۔