آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے العوامیہ کے علاقے "سیھات" میں شیعہ مسلمانوں پر حملہ کرکے تین افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔ واضح رہے کہ سعودی سیکورٹی فورسز نے العوامیہ میں دو روز کے دوران دو مرتبہ حملہ کیا۔سعودی ذرائع کے مطابق آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات کارروائی کے دوران "جعفر مبیریک"، "حسن محمد" و "صادق درویش" کو نشانہ بناکر شہید کردیا جبکہ اس موقع پر متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔