دفاعی ڈیٹرنس کے لئے میزائل طاقت کو مضبوط بناتے ہیں: ایرانی وزیر دفاع
3036
M.U.H
19/08/2018
ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے وزارت دفاع کی اہم ترجیحوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دفاعی ڈیٹرنس کے لئے اپنی میزائل طاقت کو مضبوط بناتے ہیں جس سلسلے میں 'فاتح مبین' میزائل کی رونمائی ایک تقریب میں کی گئی۔
یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے اتوار کے روز ایک ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دفاعی ڈیٹرنس کی ترقی اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی ترجیح ہے اور ہمارا مقصد اس راستے میں کامیابیاں حاصل کرنا ہے لہذا دشمن کی جانب سے میزائل ڈھال کی سرمایہ کاری کی مبنی پر اپنے میزائلوں کی ترقی دینے کی ضرورت ہے۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ اگلے تین دنون تک ایران سو فیصد ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے فائٹر جیٹ طیارے کو متعارف کرے گا۔
انہوں نے گزشتہ چار سالوں کے دوران ایران مخالف پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسی پابندیوں اور دباؤں کے باوجود دفاعی اور فوجی صنعتوں میں بہت ہی کامیابیاں حاصل کرلئے ہیں اور اس صنعت ہمارے ملک میں مقامی بنا دی گئی ہے۔