ایران کا شام سے متعلق افریقی یونین کے مؤقف کا خیرمقدم
2727
M.U.H
19/04/2018
تہران، 19 اپریل - اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کی حالیہ صورتحال سے متعلق افریقی یونین کے رکن ممالک کے مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے.
ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم افریقی یونین کے اعلامیہ کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں کیمیائی ھتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ شام سے متعلق افریقی یونین کی جانب سے آزاد اور خودمختار مؤقف یقینا ان اس یونین کے رکن ممالک کی عالمی تبدیلیوں کے حوالے سے آزاد سوچ کی عکاسی کرتا ہے.
قاسمی نے کہا کہ افریقی یونین کے بیان سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ عالمی عمائدین اور رہنما کی نظر میں کیمیائی ھتھیاروں کے استعمال نہایت قابل مذمت بات ہے جبکہ شام کے بحران کا حل سیاسی ہے