ایران اور شہید سلیمانی نے ہمیشہ فلسطین کے دفاع میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے: سربراہ حزب اللہ لبنان
54
M.U.H
04/01/2026
بیروت: حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران اور شہید قاسم سلیمانی ہمیشہ فلسطین کی حمایت، انصاف اور انسانیت کے دفاع میں پیش پیش رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قدس فورس کی تشکیل اور شہید قاسم سلیمانی کو اس کی کمان سونپنا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی دلچسپی کی نشاندہی کرتا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہید قاسم نے اس سلسلے میں بہت سی خدمات فراہم کیں اور اس مسئلے کی قانونی حیثیت پر مکمل یقین رکھتے تھے اور یہی ایمان پورے خطے میں ان کی فعال اور موثر موجودگی کا سبب بنا۔